• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی رپورٹ نامکمل قرار دیدی

پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ، الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی رپورٹ نامکمل قرار دیدی 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ ) پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کی رپورٹ کو نامکمل قرار دے دیا ہے ۔معاملہ واپس اسکروٹنی کمیٹی کے سپرد،6 ہفتے میں جامع اور ٹھوس رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، الیکشن کمیشن کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی نے دونوں فریقین اور سٹیٹ بینک کے دستاویزات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال نہیں کی اور دستاویزات، ریکارڈ سے ثبوتوں کی تشخیص کرنے میں بھی ناکام رہی، کمیٹی کی ذمہ داری تھی کہ وہ دستاویز ات کی صداقت ، قابل اعتبار ہونے اور ساکھ کی جانچ پڑتال کرے ،دستاویزات کی تصدیق کے لیے کمیٹی کے پاس متعلقہ فورم ، زرائع اور افراد تک رسائی کا اختیار تھا،کمیٹی نے کوئی حقیقی نتیجہ اخذ نہیں کیا، یہ تکلیف دہ ہے کہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی ہدایات پر سختی سے عمل نہیں کیا29 ماہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود کوئی ٹھوس رائے نہیں دی گئی، لہذا الیکشن کمیشن غیر ملکی فنڈنگ کیس کا معاملہ واپس سکروٹنی کمیٹی کے سپرد کرتا ہےسکروٹنی کمیٹی 6 ہفتے میں جامع اور ٹھوس رپورٹ پیش کرے۔بعد ازاں درخواست گزار اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا اور کمیٹی کی سرزنش کی گئی، کمیٹی کو6 ہفتے کی مہلت دی ہے کہ شفاف انداز سے اسکروٹنی کرکے رپورٹ پیش کرے آج ہم سچے ثابت ہوئے کہ اسکروٹنی کمیٹی تحقیقات کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تازہ ترین