• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سےنمٹنے کیلئے پاکستان کو 6.14کھرب روپے موصول

اسلام آ باد (خبرایجنسی )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے منصوبہ بندی و ترقی کو وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے آگاہ کیا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مختلف ممالک سے پاکستان کو 3.7 ارب ڈالر ( تقریباً6 کھرب 14ارب) فراہم کئے گئے جن میں سے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر (تقریباً 22ارب روپے)گرانٹ کی مد میں موصول ہوئے،یورپی یونین کی جانب سے 57 ملین ڈالر(تقریباً9 ارب 46کروڑ روپے) ،امریکا سے 31.87 ملین ڈالر(تقریباً5ارب 29 کروڑ روپے) اور جاپان سے 28.33 ملین ڈالر(تقریباً4ارب 70کروڑ رپے) ملے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے 7.7 ملین ڈالر(تقریباً ایک ارب 27 کروڑ روپے) اور چین سے 4ملین ڈالر(66کروڑ روپے) موصول ہوئے۔
تازہ ترین