• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہائیکورٹ:ایس ایچ او کینٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ ہونے پر سی پی او طلب

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے سائل کی موٹرسائیکل غیر قانونی طور پر استعمال کرنے پر ایس ایچ او تھانہ کینٹ کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر سی پی او ملتان کو طلب کر لیا۔پیٹیشنر محمد شفیق نے موقف اختیار کیا کہ کینٹ پولیس نے تین ماہ ان کے موکل کا موٹرسائیکل اپنے قبضے میں رکھا عدالت نے ڈی ایس پی راؤ طارق پرویز سے استفسار کیا کہ موٹرسائیکل کس کے تصرف میں رہی ڈی ایس پی نے بتایا کہ اس وقت رانا ظہیر بابر ایس ایچ او تھا وہ موٹرسائیکل استعمال کر تا رہا فاضل جج نے کہا کہ ایس ایچ او کے خلاف مقدمہ درج کیوں نہیں کیا ؟ ڈی ایس پی نے کہا کہ ابھی پرچہ دے دیتے ہیں فاضل عدالت نے پٹیشنر کے وکیل سے پوچھا کہ ایک دن موٹرسائیکل کا کتنا کرایہ ہے؟ بتایا گیا کہ ایک ہزار تو فاضل عدالت نے کہا کہ آئندہ کرایہ بھی وصول کیا جائے گا ۔
تازہ ترین