• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر پھوپھو کو قتل کردیا


صوبہ پنجاب کے علاقے سرگودھا میں 9 سالہ لڑکے نے غیرت کے نام پر پھوپھو کو قتل کردیا۔

سرگودھا کے نواحی گاؤں 104 جنوبی کی رہائشی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی، کنول پروین کے اہل خانہ کو اس طرح شادی کرنا پسند نہ تھا جس کے باعث وہ ناراض تھے۔

14 ستمبر کو کنول پروین کو ماموں کے بیٹے کی پیدائش پر میکے بلوا یا گیا تھا جہاں اس کے 9 سالہ بھتیجے نے اچانک پستول اٹھا کر فائر کر کے پھوپھو کو قتل کر دیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ 9 سالہ لڑکے سے غیرت کے نام پر منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو قتل کروایا گیا ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کنول پروین نے پسند کی شادی اس وقت کی تھی جب 9 سالہ ملزم نجم الحسن پیدا بھی نہیں ہوا تھا، قتل کرنے اور قتل کی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔  

تازہ ترین