• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: مالک مکان کی کرائے دار خاتون سے مبینہ زیادتی

کراچی کے علاقے تیموریہ میں خاتون نے اپنے مالک مکان پر مبینہ زیادتی کا الزام لگایا ہے، پولیس کے مطابق ملزم پولیس اہلکار ہے جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تیموریہ کے علاقے میں مبینہ طور پر پولیس اہلکار کا خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے کا کیس سامنے آیا ہے۔

پولیس اہلکار کے خلاف خاتون کی مدعیت میں زیادتی کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خاتون کے مطابق کامران نامی ملزم نے 17 ستمبر کو گھر میں داخل ہو کر اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔


خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے واقعے کے 3 دن بعد اپنے شوہر کو اس حوالے سے بتایا اور جب اس کے شوہر شکایت لے کر گئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس اہلکارمدعی خاتون کا مکان مالک بھی ہے، خاتون سے زیادتی کی تصدیق خاتون کا میڈیکل چیک اپ و ٹیسٹ ہونے کے بعد ہو گی۔

تازہ ترین