کراچی میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ مبینہ طور 3 افراد زیادتی کرتے رہے، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، پولیس کو میڈیکل رپورٹ کا انتظار ہے۔
پولیس کے مطابق کلفٹن کے بلاک 5 کے ایک بنگلے میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ 2 روز تک مبینہ طور پر 3 افراد نے زیادتی کی۔
واقعے کا مقدمہ متاثرہ لڑکے کے چچا کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔
لڑکے کے چچا کے مطابق ان کے علاقے کے ایک شخص علم الدین نے ان کے بھتیجے کو کام کا لاچ دے کر بلایا اور کلفٹن کے بنگلے میں لے گیا جہاں پر اسحاق اور آچر نامی افراد بھی موجود تھے۔
لڑکے کے چچا نے بتایا کہ تینوں ملزمان میرے بھتیجے کو 17 اور 18 ستمبر کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے، بھتیجا موقع دیکھ کر بنگلے سے فرار ہوگیا اور اس نے مجھے ساری صورتِ حال سے آگاہ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے کے ساتھ زیادتی ہوئی یا نہیں اس کی تصدیق میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد ہی ہو گی۔