• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو لڑکوں سے زیادتی،ایک ملزم گرفتار

راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)دولڑکوں سے زیادتی کے مقدمات میں ایک ملزم گرفتارکرلیا گیا۔ تھانہ گوجر خان پولیس نے14سالہ لڑکے سے زیادتی کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔پولیس کو محمد سیلمان نے درخواست دی تھی کہ اُ س کے بیٹے کوعدنان ورغلا کر اپنے گھر لے گیا جہاں اس نے اس کو زیادتی کا نشانہ بنایاجس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم عدنان کو 24گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔ دریں اثناء ایک اور واقعہ میں14سالہ نوجوان سےزیادتی کا ارتکاب کرنیوالے شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ارسلان نے نیلور پولیس کو بتایا کہ اس کا14 سالہ چھوٹا بھائی دکان پر گیا جسے ممریز نامی شخص ورغلاء کر مرغیوں کے شیڈ میں لے گیا اور زیادتی کا ارتکاب کیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین