• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس: ڈچ وزیر اعظم کی فٹ بال تماشائیوں کو خاموش رہنے کی ہدایت

نیدرلینڈز کے وزیر اعظم نے فٹ بال دیکھنے آنے والے تماشایوں کو کوویڈ19 کے خطرے کے پیش نظر خاموش رہنے کی ہدایت کردی۔

ڈچ وزیرِاعظم کا کہنا ہے کہ فٹبال میچز میں تماشایوں کا گانا اور چیخنا کوویڈ19 کو روکنے کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

وزیراعظم ے تماشائیوں کو ہدایت کی کہ جب آپ اسٹیڈیم میں بیٹھیں تو خاموش رہیں اور چیخیں نہیں، چیخنا چلانا بالکل بے وقوفی ہے جس سے ہم اس وائرس پر قابو نہیں پا سکتے۔


انہوں نے مزید کہا کہ اسٹڈیم دوبارہ بند کردیے جائیں گے اگر تماشایوں نے اپنے آپ کو قابو میں نہ رکھا۔

ایمسٹرڈیم میں تماشائیوں کے لیے اسٹیڈیم احتیاطی تدابیر کے ساتھ اس ماہ کے شروع میں کھول دیئے گئے تھے۔

تازہ ترین