• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ کیس کے فیصلے پر فیصل سبزواری اور سعید غنی آمنے سامنے


سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ سامنے آتے ہی سندھ کی دو بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے سوشل میڈیا پر بیان بازی تیز کردی ہے۔

ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے کہا کہ روف صدیقی کی کیس میں بریت نے ثابت کردیا کہ معاملے سے متحدہ کا کوئی تعلق نہیں۔

فیصل سبزواری کےبیان میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے استفسار کیا کہ ’یہ بتادیں حماد صدیق کون ہے؟ اور بھولا اور چریا کون ہے؟


اس پر ایم کیو ایم رہنما نے اعتراف کیا کہ یہ تینوں سانحے کے وقت ایم کیو ایم سے وابستہ تھے۔

فیصل سبزواری نے ساتھ ہی پیپلز پارٹی کے رہنما سے سوال کیا کہ ’ آپ کی حکومت نے اس سانحے کی 3 مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں (جے آئی ٹیز) کیوں بنائیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ پہلی 2 جے آئی ٹی کیا کہہ رہی تھیں؟ وہ غلط تھیں تو ان افسران کے ساتھ آپ کی حکومت نے کیا کیا؟

تازہ ترین