• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ: کوشش تھی اصل ملزمان کو نامزد کرکے سزا دلوائی جائے، ایس ایس پی

بلدیہ فیکٹری کیس کے تفتیشی افسر سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ساجد سدوزئی نے کہا ہے کہ تفتیش کے دوران کوشش تھی کہ اصل ملزمان کو نامزد کرکے سزا دلوائی جائے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے ساتھ جو ظلم ہوا کوشش یہی تھی کہ انصاف ملے۔

ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش رہی کہ نظام پر لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے پر انہوں نے تبصرہ کیا کہ خوشی ہے کہ کیس کا فیصلہ انصاف پر مبنی تھا۔

ایس ایس پی ساجد سدوزئی کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ ہر پہلو پر بہتر تحقیقات کریں۔

انھوں نے بتایا کہ تمام کارروائی میں پراسیکیوشن اور مختلف ادارے شامل تھے۔ کیس میں تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سپورٹ حاصل رہی۔

فیکٹری کے ملکان سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فیکٹری مالکان کو ملزم نامزد نہ کرنا جے آئی ٹی کا فیصلہ تھا۔

تفتیشی افسر نے کہا کہ پولیس انفرادی طور پر فیصلہ نہیں کرسکتی تھی، جے آئی ٹی میں فیکٹری مالکان کو متاثرہ فریق قرار دیا گیا۔

جب ان سے سوال کیا گیا کہ جے آئی ٹی میں شامل افراد کو کیس کی چارج شیٹ میں شامل کیوں نہیں کیا گیا تو انھوں نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی اور لیگل قانونی طریقہ کار میں فرق ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کوشش کی کہ اصل ملزمان کو نامزد کرکے سزا دلوائی جائے۔

تازہ ترین