گوجرانوالہ میں لڑکی کے ساتھ پولیس اہلکار کی مبینہ زیادتی کے واقعے میں پیشرفت سامنے آئی ہے، فارنزک لیب نے متاثرہ لڑکی کے ڈی این اے سیمپلز مسترد کرکے واپس بھجوادیے ہیں۔
فارنزک لیب کی طرف سے گوجرانوالہ پولیس کو خط بھی لکھا ہے، جس کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوئی ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ زیادتی کیس میں 7 روز تک لیے جانے والے سیمپلز قابل قبول ہیں جبکہ سیمپلز کے ساتھ متاثرہ لڑکی کا لباس بھی نہیں بھجوایا گیا ہے۔
انتظامیہ ڈی ایچ کیو اسپتال کے مطابق میڈیکل کے دوران متاثرہ لڑکی سے لباس کے بارے میں پوچھا گیا تھا، لڑکی نے بتایا کہ لباس دھودیا گیا ہے۔
والد نے واقعے پر موقف اختیار کیا کہ تفتیش کے لیے آنے والے اے ایس آئی نے بیٹی سے زیادتی کی تھی۔