سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیکڑوں ارب روپے کی کرپشن آٹے اور چینی کے معاملے میں ہوچکی ہے۔
مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری احسن اقبال کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ صرف آٹا اور چینی کی کرپشن 400 ارب روپے بنتی ہے، مگر نیب کو یہ نظر نہیں آتی۔
انہوں نے کہا کہ نیب گردی کی وجہ سے پاکستان کا انتظامی ڈھانچہ مفلوج ہوچکا ہے جبکہ وزیراعظم کہہ چکے ہیں قوم تیار ی کریں، پاکستان میں گیس کا بحران آنے والا ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ یہ سیلیکٹڈ حکومت کہہ رہی ہے کہ گیس کا بحران آنے والا ہے، قوم تیاری کر لے۔