ڈاکٹر ماہا علی کا قتل ہوا یا اس نے خودکشی؟ یہ جاننے کے لیے قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے 5 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔
میڈیکل بورڈ کی تشکیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، ڈاکٹر ماہا کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی تاریخ اور وقت کا تعین پولیس سرجن کریں گے۔
کیس کے ملزمان جنید اور وقاص سمیت 8 سے 10 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ہے۔
مرکزی ملزمان میں شامل جنید اور وقاص ضمانت مسترد ہونے پر عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔
اس سے قبل ضمانت پر رہائی کے بعد جنید نے پریس کانفرنس کی، جس میں ماہا کی زندگی کے آخری 30 منٹ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب کراچی میں کورٹ سے فرار ہونے والے ڈاکٹر ماہا کیس کے ملزمان جنید اور وقاص کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ تفتیشی افسر شرافت علی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔