• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نجی میڈیکل کالجز کا فیسوں میں اضافے کا مطالبہ


پاکستان ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل انسٹیٹیوشنز کے صدر پروفیسر ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن نے نجی میڈیکل کالجز کی فیسوں میں اضافے کا مطالبہ کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے تنگ کیا تو پہلے داخلے بند کریں گے اور پھر کالجوں کی تالہ بندی ہوگی۔

ڈاکٹر چوہدری عبدالرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہر روز پی ایم ڈی سی اور پی ایم سی کا نیا پُرفارما آ جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ وہ تنگ نہ کریں اور جمہوری رویہ اپناتے ہوئے ہم سے بھی مشاورت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں 2 لاکھ ڈاکٹرز کی کمی ہے، ملک میں کُل 160 میں سے 110 نجی میڈیکل کالجز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ 64 پرائیوٹ میڈیکل کالجز سے سالانہ ڈیڑھ سے 2 ارب روپے لیے جاتے ہیں، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز والے صرف امتحان لیتے ہیں اور ان کے پیپر بھی لیک ہو جاتے ہیں۔

ڈاکٹر چودھری عبد الرحمٰن کا کہنا تھا کہ عالمی معیار کے مطابق 1 ہزار شہریوں کے لیے ایک ڈاکٹر ہونا چاہیے، ہمارے یہاں 2500 افراد کے لیے بھی ایک ڈاکٹر نہیں۔

تازہ ترین