• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان لڑکی سے دو ملزمان کی زیادتی، کلفٹن میں چھوڑ کر فرار

نوجوان لڑکی سے دو ملزمان کی زیادتی، کلفٹن میں چھوڑ کر فرار 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) 22سالہ نوجوان لڑکی کو 2 ملزمان اغواء کر کے زیادتی کا نشانہ بنا نے کے بعد کلفٹن میں چھوڑ کر فرار ہوگئے، کلفٹن کے پارک سے پولیس کو بیہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کی شناخت 22سالہ صالحہ کے نام سے ہوئی ہے ، جسے فوری جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ اے ایس پی کلفٹن زاہدہ پروین متاثرہ لڑکی کے ساتھ موجود ہیں، مذکورہ لڑکی ایک نجی ادارے میں ملازمت کرتی ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے مطابق اسے گزشتہ رات اغواءکیا گیا تھا اور مبینہ طور پر گاڑی میں سوارافراد نے اسے رات بھر زیادتی کا نشانہ بنایا،پولیس کے مطابق اسپتال میں لڑکی کے طبی معائنے پر زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے جبکہ پولیس نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ ملزمان کو شناخت کر لیا گیا ہے ، اےایس پی کلفٹن زاہدہ پروین نے میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر واقعے کا مقدمہ نامعلوم افراد کیخلاف درج کر رہے ہیں اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے2 لڑکوں نے مبینہ طور پر لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تازہ ترین