• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس،507 مقدمات کا فیصلہ، 5 مجرموں کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے گزشتہ دو روز میں مجموعی طور پر 507مقدمات کا فیصلہ کر کے زیرسماعت کیسز میں 622گواہوں کے بیان بھی قلمبند کر لئے، ڈی جی مانیٹرنگ سیل سہیل ناصر کی رپورٹ کے مطابق ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے44 اور منشیات کے 67 مقدمات کا فیصلہ سنایا، پنجاب میں قتل کے سات منشیات کے بارہ، خیبرپختونخوا میں قتل کے گیارہ منشیات کے بائیس، سندھ میں قتل کے بارہ منشیات کے اٹھائیس اور بلوچستان میں قتل کے تین اور منشیات کے ایک کیس کا فیصلہ ہوا، پانچ مجرموں کو عمر قید دیگر 37 کو 43 سال قید اور 1927003 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی، اسی طرح ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 185 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 211 مقدمات کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین