• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا، غیرت کے نام پر خاتون 9سالہ بچے کے ہاتھوں قتل

سرگودھا، غیرت کے نام پر خاتون 9سالہ بچے کے ہاتھوں قتل 


سرگودھا(نامہ نگار) غیرت کے نام پر خاتون کو 9 سالہ بچے کے ہاتھوں قتل کرا دیا گیا۔سرگودھا کے نواحی گاؤں 104 جنوبی کی رہائشی لڑکی کنول پروین نے 10 برس قبل پسند کی شادی کی تھی جس کا گھر والوں کو رنج تھا، کنول پروین گھر میں کسی تقریب پر آئی ہوئی تھی کہ اس کے 9 سالہ بھتیجے نجم الحسن نے پستول اٹھا کر فائرنگ کر دی اور ماتھے پر گولی لگنے سے کنول موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ 9 سالہ نجم الحسن سے منصوبہ بندی کے تحت خاتون کو قتل کروایا گیا جس کے لئے وقاص نامی نوجوان نے نجم الحسن کو پسٹل چلانے کی تربیت بھی دی۔پولیس نے بتایا کہ کنول پروین نے جس وقت شادی کی تھی اس وقت 9 سالہ نجم الحسن پیدا بھی نہیں ہوا تھا۔ قتل کرنے اور قتل کی تربیت دینے والے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین