• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ بلدیہ فیکٹری، کچھ لوگ بچالیے گئے، فیصلہ سیاسی ہے، لواحقین

سانحہ بلدیہ فیکٹری، کچھ لوگ بچالیے گئے، فیصلہ سیاسی ہے، لواحقین 


کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلدیہ فیکٹری کیس کے فیصلے کے بعد شہیدہونے والوں کے لواحقین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے ایک شہید کے والد کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ اب بھی بچ گئے یا بچالیے گئے یہ سیاسی فیصلہ ہے ، ایک اور شہید ہونے والی خاتون کے والدکا کہنا ہے کہ ہمارا اصل فیصلہ اللہ کی عدالت میں ہوگا ، ایک خاتون کی والدہ نے کہا ہے کہ آج بھی بیٹی کی یاد میں آنکھیں ترس رہی ہیں، بعض کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ملزمان کے تختہ دار پر چڑھنے میں بہت دیر ہے، کچھ کا کہنا ہے کہ اہم لوگ کب گرفت میں آئینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزموں کو جلد پھانسی پر لٹکایا جائے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ہمارے معاوضے بھی ادا کئے جائیں۔ بعض افراد کا کہنا تھا کہ اس واقعہ میں فیکٹری مالکان کو بچایا گیا ہے، ہمارے گھر تو آج بھی اس فیکٹری کی آگ سے راکھ بنے ہوئے، حکومت کی جانب سے معاوضہ بھی بہت کم دیا گیا۔

تازہ ترین