آپ آف لائن ہیں
پیر 8؍ ربیع الاوّل1442ھ 26؍اکتوبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group
راولپنڈی، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار ) جڑواں شہروں سے 37سماج دشمن پکڑے گئے۔ راولپنڈی پولیس نے6ملزموں کوگرفتار کرکے780گرام چرس،40لٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے 2منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 2کلو 490گرام چرس برآمد کی۔7ملزموں سے اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمدکر لیا گیا۔ نصیرآباد پولیس نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب کیٹیگری (اے ) کے اشتہاری مجرم اوراشتہاری مجرم کو فرار ہونے میں مددد ینے والے ایک ملزم کوگرفتار کرلیا۔پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو بھی دھر لیا۔وفا قی پولیس نے بھی ایک اشتہا ری سمیت19افرادسے منشیات ، شراب اور اسلحہ برآمد کر لیا۔

اسلام آباد سے مزید