• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکسز وصولی میں نرم دلی،عوام کوآسانی فراہم کر سکتے ہیں،ایگریکٹو آفیسر

ملتان (سٹاف رپورٹر) نئے تعینات ہونے والے ایگریکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ ملتان چوہدری بابرنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا صورتحال کے تناظرمیں فنڈزکے مسائل بڑھ گئے ہیں، صحت ،تعلیم اورصفائی ہماری اولین ترجیح ہیں ٹیکسز کی وصولی حالات کے تناظرمیں نرم دلی اورلچک کے ساتھ کر کے ہم کینٹ کے عوام کوآسانی فراہم کرسکتے ہیں۔اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ چوہدری طارق نیاز نے کہا کہ کینٹ کے علاقے میں ایک اورٹیوب ویل لگانے کا وعدہ کیاہے جس سے  پانی کاپریشرپوراہوجائے گاجبکہ سیوریج کے مسائل والے علاقوں میں مرحلہ وار  لائنوں کی تبدیلی اوران کی ”ڈی سلٹنگ “کا کام بھی شروع کرائیں گے۔
تازہ ترین