• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ انگلینڈ، کسی کھلاڑی کے ڈسپلن کے حوالے سے کوئی منفی رپورٹ نہیں آئی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کی رپورٹس قومی ہائی پرفارمنس سنٹرمیں آگئی ہے۔انگلینڈ میں ٹیم انتظامیہ نے کسی کھلاڑی کے ڈسپلن کے حوالے سے کوئی منفی رپورٹ نہیں دی ہے۔این ایچ پی سی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیکر ٹیم اور کھلاڑیوں کی رپورٹ مرتب کرے گا ۔ دورہ انگلینڈ کی رپورٹس منیجر منصور رانا ، کوچز اور کھلاڑیوں نے پی سی بی کو بھجوائی ہیں۔ رپورٹس کا جائزہ لینا این ایچ پی سی کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ اس کی رپورٹ روشنی میں پی سی بی عمل در آمد کرے گا ۔ پی سی بی دورہ انگلینڈ کی رپورٹس پر مزید کارروائی کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ میںبایو سیکیور ببل میں کھلاڑیوں کا ڈسپلن مثالی رہا۔ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلا ف ورزیاں نہیں ہوئیں ۔

تازہ ترین