• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی سالگرہ پر ایمن اور منیب کی جوڑی ایک بار پھر نشانے پر

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)سوشل میڈیا پر اکثر تنقید کی زد میں آنے والی جوڑی ایمن اور منیب ایک مرتبہ پھر نشانے پر ہیں۔اس سے قبل اداکار جوڑی کو ان کی شادی کی تقریبات پر خوب تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور اب ایمن منیب کو بیٹی کی پہلی سالگرہ دھوم دھام سے منانے پر آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے۔

گزشتہ دنوں اداکارہ ایمن منیب کی بیٹی امل ایک سال کی ہوئی تھیں لیکن ماہِ محرم کے احترام میں اداکار جوڑی نے کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا تھا،

لیکن ماہِ محرم ختم ہونے کے بعد اداکار جوڑی نے اپنی بیٹی امل کی سالگرہ دھوم دھام سے منائی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

بعدازاں سالگرہ کی تقریب کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئیں جس پر متعدد صارفین نے ان کی بیٹی کی پہلی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دی لیکن چند صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

تازہ ترین