• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شراب کا نشہ کئے بغیر تین سال اور 9 مہینے گزار دیئے ہیں، پوجا بھٹ

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بولی وڈ اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ ہر موضوع پر اپنی بیباک رائے رکھنے کی وجہ سے سرخیوں میں رہتی ہیں۔گزشتہ دنوں انہوں نے ان لوگوں کے نشے کی لت کے بارے میں ٹوئٹ کیا تھا، جو معاشرے کے کمزور حصے سے آتے ہیں۔ انہوں نے پوچھا تھا کہ کیا کوئی ان لوگوں کی باز آبادکاری کے بارے میں پرواہ کرتا ہے؟ وہیں اب انہوں نے اپنی شراب کی لت سے جنگ کے بارے میں پوسٹ شیئر کیا ہے۔ پوجا بھٹ نے اس پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے بغیر شراب کا نشہ کئے تین سال اور 9 مہینے گزار دیئے ہیں۔ اس بارے میں انہوں نے سوشل میڈیا ایک طویل پوسٹ لکھ کر کہا ہے کہ وہ انہیں اپنے اس سفر کے بارے میں اطلاع دینا اس لئے ضروری لگا کیونکہ اس سے اور کئی لوگوں کی مدد بھی ہوسکتی ہے۔پوجا بھٹ نے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک سیلفی شیئر کی ہے۔ اس سیلفی کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کیپشن میں لکھا- ’تین سال اور 9 مہینے احتیاط کرتے ہوئے ہوگئے۔ ایک اور تین مہینے اور میں چار سال پورے کرلوں گی۔

تازہ ترین