• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی سی پی‘ 23 ستمبر کو گندم کے تین ٹینڈر 288 ڈالر تک موصول

اسلام آباد (حنیف خالد) بدھ 23ستمبر کو ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو ایک ایک لاکھ میٹرک ٹن گندم کی فراہمی کیلئے تین انٹرنیشنل ٹینڈر موصول ہوئے۔ وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ عمر حمید نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے بڑی فراخدلی کا مظاہرہ کیا ہے اور پنجاب کابینہ نے سات لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے جو نیک شگون ہے۔ ورلڈ وائیڈ کے دو ٹینڈر 285ڈالر 38سینٹ اور 288ڈالر فی ٹن کے ہیں‘ رشیا کی گندم کا ایک لاکھ میٹرک ٹن کا ٹینڈر 280ڈالر 90سینٹ کا ملا ہے۔
تازہ ترین