• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرچی فیس مانگنے پر ملزمان کا کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کے اہلکار پر تشدد

ملتان (سٹاف رپورٹر) مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کا ریکوری اہلکار محمد عثمان خانیوال مویشی منڈی میں ریکوری پر تعینات تھا جس نے جانوروں سے بھرے ڈالے کو روکا اور انٹری فیس طلب کی جس پر بیوپاری آپے سے باہر ہوگئے اور انہوں نے محمد عثمان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہوگیا، ملزمان محمد عثمان سے 45 ہزار روپے بھی چھین لئے، پولیس تھانہ خانیوال کہنہ نے کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر دفعات کے تحت واقعہ کا مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین