آپ آف لائن ہیں
منگل9؍ربیع الاوّل 1442ھ 27؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

مردم شماری پر سندھ یک زبان ہے، ناصر شاہ

سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر شاہ نے ایم کیو ایم رہنماؤں کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مردم شماری پر سندھ یک زبان ہے، مگر ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی باندی بنی ہوئی ہے۔ آج شہر میں ایم کیو ایم والے کرایہ پر لوگ ڈھونڈتے رہے وہ بھی نہ ملے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ شہریوں کو زندہ جلانے والے کس منہ سے شہر کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ والے کراچی کی فکر چھوڑیں، بتائیں رحمان بھولا کون ہے۔

انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کراچی تا کشمور صوبے کے ہر شہری کی آواز ہیں۔ متحدہ قومی موومنٹ، سندھ دشمنی میں پی ٹی آئی کا ہراول دستہ ہے۔ 

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اپنی ریلیوں میں ہم سے کارکن ادھار لے لیا کرے۔ بیشتر ایم کیو ایم رہنما دیگر جماعتوں میں اپنی سی وی بھیجتے پھر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ متحدہ رہنما آج بھی بانی ایم کیو ایم کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ متحدہ 22 اگست سے آگے نکل کر پاکستان زندہ باد کی طرف بڑھے۔

قومی خبریں سے مزید