راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے رواں سال کے دوران دہشت گردی ،قتل ،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں میں ملوث کیٹیگری (اے) کے288 اشتہاریوں سمیت 2046 اشتہاریوں کوگرفتارکیا۔سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے اشتہاری مجرموں کے خلاف مہم جاری ہے۔سی پی او نے کہا ہے کہ قتل ،ڈکیتی اورسنگین وارداتوں سمیت دیگر مقدمات میں ملوث اشتہاریوں کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی اورجرائم پر قابوپانے کے لیے معاون ثابت ہوتی ہے، ان کے خلاف گھیر ا مزید تنگ کیاجائے۔