ادویات کی خریداری میں 10 کروڑ سے زائد کرپشن کی شکایات پر اینٹی کرپشن ٹیم نے نوشہرو فیروز سول اسپتال میں چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔
سرکل آفیسر قاضی شرف الدین کے مطابق 2018ء سے 2020ء تک سول اسپتال نوشہروفیروز میں کرپشن ہونے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔
انہوں نے بتایا کہ شکایات ملنے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم نےمجسٹریٹ کے ہمراہ اسپتال پر چھاپہ مارا ہے۔
کرپشن ثابت ہونے پر مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کی جائے گی۔