• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے پاکستانی اسکواڈ کی روانگی 20 نومبر کو متوقع


پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ کے پلانز پر مشاورت جاری ہے، پاکستان ٹیم اور پاکستان شاہین ایک ساتھ نیوزی لینڈ جائیں گے، پاکستا نی اسکواڈ کی سیریز کیلئے روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ نیوزی لینڈ کے پلان پر مشاورت جاری ہے، ہیڈ کوچ مصباح الحق ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور شعبہ انٹرنیشنل کرکٹ کے ساتھ مل کر پلان مرتب کر رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کی نیوزی لینڈ روانگی 20 نومبر کو متوقع ہے، پاکستان ٹیم کے ساتھ پاکستان شاہین بھی نیوزی لینڈ کے دورے پر جائے گی ۔

نیوزی لینڈ میں قرنطینہ کے دوران انٹرا اسکواڈ ٹریننگ اور میچز کھیلے جائیں گے، شیڈول کے مطابق پاکستان ٹیم نے دورے میں 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں جبکہ پاکستان شاہین نے 2 چار روزہ اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنا ہیں۔


ٹیسٹ سیریز کے دوران پاکستان شاہین ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، پاکستان ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی کے کھلاڑی پاکستان شاہین کو دستیاب ہوں گے۔

پاکستان شاہین کے طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے والے کرکٹرز ٹیسٹ سیریز میں پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے اسی طرح پاکستان ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران پاکستان شاہین چار روزہ میچز کھیل رہی ہوگی۔

پاکستان شاہین کے ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے کھلاڑی پاکستان ٹیم کو دستیاب ہوں گے، دورۂ نیوزی لینڈ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ 40 کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین