• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر کا کہنا ہے کہ انہیں ’چڑیل‘ ہونے پر فخر ہے۔

دو روز قبل عائشہ عُمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی تھی جو اُن کی دوست ارم بنت شاہد کی سالگرہ کی تقریب کی تھی۔


عائشہ عُمر کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُن کے ساتھ سُنیتا مارشل، صبا انصاری، سونیا خان اور طوبیٰ صدیقی بھی موجود ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی دوست ارم بنت شاہد کو سالگرہ کی مبارکباد بھی پیش کی۔

عائشہ عُمر کی پوسٹ پر جہاں اُن کے مداحوں نے مثبت تبصرے کیے تو وہیں کچھ ناقدین نے اُن پر تنقید کرتے ہوئے منفی کمنٹس بھی کیے۔

رخسانہ مقبول نامی صارف نے اداکارہ کی پوسٹ پر نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ ’چڑیل عورتیں۔‘

صارف کے اس نامناسب کمنٹ پر عائشہ عُمر بھی خاموش نہ رہیں او ر اُنہوں نے صارف کو کرارا جواب دیتے ہوئے بڑے ہی پُرسکون انداز میں لکھا کہ ’مجھے چڑیل ہونے پر فخر ہے۔‘

صارف کے کمنٹ پر اداکارہ کے مداحوں نے بھی اُن کا ساتھ دیا اور صارف کو مشورہ دیا کہ نفرت نہ پھیلائیں۔

اس کے علاوہ عائشہ عُمر نےاپنی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی جس میں وہ اپنے ’گرلز گینگ‘ کے ساتھ آئینے کے سامنے کھڑی ہیں۔


عائشہ عُمر کی اس ویڈیو میں وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ مشہور بھارتی فلم ’مسٹر انڈیا‘ کا مقبول ترین گانا ’پاپا کہتےہیں‘ گُنگناتی نظر آرہی ہیں۔

تازہ ترین