• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ APS کے اصل ذمے داروں کا تعین چاہتے ہیں : شہداء کے والدین

سانحۂ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں کے والدین ہم چاہتے ہیں کہ سانحے کے اصل ذمے داروں کا تعین ہو۔

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سانحۂ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور کے شہید بچوں کے والدین نے کہا کہ ہم نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ہمیں کمیشن کی رپورٹ فراہم کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس رپورٹ کی روشنی میں اپنے بچوں کا کیس لڑنا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ سانحے کے اصل ذمے داروں کا تعین ہو۔

سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کے والدین کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے بچے واپس نہیں آئیں گے لیکن اس اقدام سے باقی بچوں کو تحفظ ملے گا۔


شہداء کے والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ انصاف کے حصول کے لیے آخری وقت تک لڑتے رہیں گے، ہمیں آج بہت خوشی ہو رہی ہے کہ انصاف ملے گا۔

تازہ ترین