• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ مکمل ،چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال

سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ مکمل ،چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال  


پشاور (آئی این پی ) ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ابراہیم خان پر مشتمل انکوائری کمیشن نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کی رپورٹ مکمل کر کے چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کر دی۔تین ہزار صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ انتہائی خفیہ اور سربمہر ہے۔ اے پی ایس انکوائری کمیشن کے فوکل پرسن عمران اللہ خان کے مطابق سانحہ آرمی پبلک اسکول کی انکوئری کمیشن رپورٹ چیف جسٹس آف پاکستان کو پیش کی جائے گی۔ کمیشن کی جانب سے سانحہ میں شہید ہونے والے بچوں کے والدین سمیت 132 افراد کے بیانات ریکارڈ کیے گئے جن میں 101 پرائیویٹ اور 31 پولیس، آرمی اور دیگر آفیسران کے بیانات شامل ہیں۔مذکورہ انکوائری کمیشن سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی جانب سے شہید بچوں اور اساتذہ کے والدین کی درخواست سال پر 2018 میں قائم کیا گیا تھا۔

تازہ ترین