• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کا ایجنڈا ہے کہ حکومت اور فوج کو لڑوادیا جائے، حکومت اور فوج کے درمیان موجودہ ہم آہنگی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہے، نواز شریف مایوس ہو چکے ہیں، نواز شریف کی پالیسی ہے نہ کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے۔

وزیراعظم عمران خان سے مختلف چینلز کے ڈائریکٹر نیوز نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو تکلیف ہے کہ فوج صرف ان کی پالیسی پر چلتی ہے، جب بھی مسئلہ آتا ہے فوج حکومت کے پیچھے کھڑی ہوتی ہے، نواز شریف حکومت اور فوج کے درمیان اس تاریخی ہم آہنگی کو توڑنا چاہتے ہیں۔

 عمران خان نے کہا کہ یوٹرن ہمیشہ ایک مقصد کے لیے ہوتا ہے، میں مانتا ہوں میری حکومت میں میڈیا سے رابطوں کا فقدان ہے، میں نے پاکستان میں سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور استعمال کی ہے، مجھے سب سے زیادہ اسٹریٹ پاور استعمال کرنے کا پتہ ہے۔


انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی فوج کے خلاف تقریر کی خوشیاں بھارت میں منائی گئیں، یہ مولانا فضل الرحمان کو اس لیے ساتھ رکھتے ہیں کیونکہ ان کے پاس لانے کے لیے لوگ نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف مایوس ہو چکے ہیں، اُن کی پالیسی ہے نا کھیلیں گے نا کھیلنے دیں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف کی تقریر اخلاقی اعتبار سے نہیں دکھانی چاہیے تھی، اگر تقریر روکتے تو آزادی اظہار کا مسئلہ بن جاتا، میں کسی معاملے پر سمجھوتا کرسکتا ہوں لیکن این آر او نہیں دوں گا۔

عمران خان نے کہا کہ پرویز مشرف نے این آر او دینے کی غلطی کی تھی، میں نے پرویز مشرف کو این آر او دینے پر ہی چھوڑا تھا۔

تازہ ترین