• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملٹی نیشنل کمپنیاں اربوں ڈالر کا ٹیکس بچاتی ہیں، وزیر اعظم


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑنے پر متاثرہ اور دلچسپی رکھنے والے ممالک کی حکومتوں کو غیر ملکی کمپنیوں کا منافع حاصل کرنے والے مالکان کی تفصیلات فراہم کر دینی چاہئیں۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75ویں اجلاس سے ورچوئل خطاب میں عمران خان نے کہا کہ ملٹی نیشنل کمپنیاں ہر سال پانچ تا چھ سو ارب ڈالر کا ٹیکس بچاتی ہیں، غریب اور ترقی پذیر ممالک کا یہ نقصان ہر صورت بند ہونا چاہیے، عالمی اداروں کو فیصلہ کن اقدامات لینے چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملٹی نیشنل کارپورشینز کو ٹیکس بچت کے لیے منافع کم دکھانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، کم سے کم عالمی کارپوریٹ ٹیکس کے ذریعے اس عمل سے بچا جا سکتا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ، وکلاء سمیت رشوت اور بدعنوانی کے سہولت کار افراد اور اداروں کو سختی سے مانیٹر کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ غریب ممالک کے چرائے گئے اثاثہ جات، کرپشن، رشوت اور دیگر جرائم کے ذریعے حاصل شدہ رقوم ہر صورت واپس کی جانی چاہئیں، ٹیکس پناہ گاہوں کے حکام اس طرح کے جرائم کرنے والوں، رقوم، حاصل کرنے اور استعمال کرنے والوں پر جرمانے عائد کریں۔

تازہ ترین