• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو بائیڈن سے مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ جیسا ہوگا، ٹرمپ

امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن سے منگل کو پہلا مباحثہ الٹی میٹ فائٹنگ چیمپئن شپ کھیل جیسا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک میچ کی طرح ہوگا بس فرق یہ کہ اس میں جسمانی عمل کم ہوگا۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جو بائیڈن ایک کمزور شخص ہیں۔

یاد رہے کہ جو بائیڈن ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار ہیں اور وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مدمقابل انتخابات لڑ رہے ہیں۔

تازہ ترین