راولپنڈی (نمائندہ جنگ)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج رائے محمد ایوب خان ہفتہ کو(آج)بے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کریں گے جس میں گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے کراچی غلام اصغر جتوئی کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔گزشتہ سماعت پر عدالت نے طلبی کے باجود پیش نہ ہونے پر غلام اصغر جتوئی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔