• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیف الرحمٰن کا اپنی فیکٹری کی مسمارگی کیخلاف عدالت جانے کا اعلان

اسلام آباد (طاہر خلیل/عاصم یاسین) احتساب بیورو کے سابق سربراہ سینیٹر (ر) سیف الرحمٰن نے چک شہزاد میں اپنی فیکٹری کی مسمارگی کے خلاف عدالت میں جانے کا اعلان کیا ہے۔ سیف الرحمٰن کا کہنا ہے کہ چک شہزاد میں ان کی فیکٹری کو بلاوجہ مسمار کیا گیا یہ فیکٹری 40 سال سے کام کر رہی تھی اور ہمارے کاروبار میں نواز شریف کا کچھ لینا دینا نہیں سی ڈی اے نے نوٹس دیا نہ وجہ بتائی‘ انتقامی کارروائی ہے۔ دوحہ سے ٹیلی فون پر نمائندہ جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے سینیٹر (ر) سیف الرحمٰن نے کہا کہ یہ زمین 90 سال کی لیز پر ہمیں ضیاء دور میں دی گئی تھی۔ سی ڈی اے نے فیکٹری گرانے سے قبل ہمیں کوئی نوٹس نہیں دیا اور نہ ہی کوئی وجہ بتائی۔ یہ سراسر انتقامی کارروائی ہے۔
تازہ ترین