• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف یو جے کی جنگ گروپ اور میرشکیل الرحمٰن کیخلاف فیصل واوڈا کے ہتک آمیز بیان کی شدیدمذمت

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کے جنگ جیو گروپ اور اسکے ایڈیٹر انچیف کے خلاف ہتک آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کو ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹی وی چینل جسکی اپنی ساکھ مشکوک ہے پر فیصل واوڈا نےایک شو میں جنگ جیو گروپ اور ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کے خلاف نہ صرف جھوٹے الزامات لگائے بلکہ انکی ذات پر بھی حملے کیے۔ پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی نے فیصل واڈا کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صحافتی گروپ کے خلاف جھوٹے الزامات اور انہیں بھارتی ایجنٹ قرار دینا انتہائی خطرناک ٹرینڈ ہے ، وفاقی وزیر کا اپنا کردار مشکوک ہے ان پر نہ صرف کرپشن کے الزامات ہیں بلکہ دوہری شہریت اور بیرون ملک خفیہ جائیدادیں رکھنے کے الزامات بھی ہیں جنکی ملکی اداروں خصوصا نیب اور ایف آئی اے کو فوری طور پر تحقیقات کرنے چاہیے ۔ پی ایف یو جے کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ ملک میں آزاد صحافت کا احترام کرتے ہوئے جھوٹے مقدموں اور لغو الزامات کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔
تازہ ترین