کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارلحکومت ٹریفک حادثات میںتین سالہ بچے سمیت دوافراد ہلاک ہو گئے پولیس کے مطابق اختر آباد کا رہائشی نوجوان محمد اسماعیل گزشتہ روز موٹر سائیکل پر مغربی بائی پاس پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار ٹریکٹر نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا جبکہ خروٹ آباد کے رہائشی محمد خان کا تین سالہ بیٹا عزت اللہ گھر کے قریب کھیل رہا تھا کہ ایک تیز رفتاری گاڑی نے اسے کچل کر ہلاک کر دیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔