• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوگر ملوں کو کاشتکاروں کی بَروقت ادائیگی کا پابند کیا ہے، بزدار

پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ گنے کے کاشتکاروں کو 175 ارب روپے سے زائد کی ادائیگیاں یقینی بنائی گئیں، شوگر ملوں کو گنے کے کاشتکاروں کو بَروقت ادائیگیاں کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں گنے کے کاشتکاروں کے ساتھ بے پناہ زیادتی روا رکھی گئی، غریب کسان طاقتور مافیا کے ہاتھوں یرغمال بنا رہا۔


انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کاشتکار کو اس کا حق واپس کیا ہے،حکومت حقیقی معنوں میں کسان دوست ہے، کاشت کاروں کے حقوق کا پہلے بھی تحفظ کیا ، آئندہ بھی کریں گے، کسی کو کسان کا حق نہیں مارنے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران تقریباً 24 کروڑ روپے کی ادائیگی یقینی بنائی گئی ہیں۔

تازہ ترین