• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی میں 0.32 فیصد اضافہ 22 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں

مہنگائی میں 0.32 فیصد اضافہ 22 اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئیں 


اسلام آباد ( نامہ نگار) حالیہ ہفتے کے دوران بھی عوام کو مہنگائی میں ریلیف نہ مل سکا ،چینی میں اضافہ ہوا تو ٹماٹر ،پیاز اور دالوں سمیت 22 اشیاء کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ،،ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور مہنگائی 0.32فیصد بڑھ گئی،ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ،اس ہفتے ٹماٹر کی اوسط قیمت میں 9 روپے فی کلو اضافہ ہوا جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 100 روپے فی کلو سے تجاوز کرگئی ،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ملک میں چینی کی قیمت میں بھی اضافہ جاری اور ایک ہفتے کے دوران چینی کی اوسط قیمت ایک روپے 57 پیسے فی کلو بڑھ گئی اور چینی کی اوسط قیمت 94.72 سے بڑھ کر 96.29 روپے فی کلو ہو گئی ، بکرے کا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

تازہ ترین