• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں، پرویز رشید

اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں، پرویز رشید


اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اے پی سی اعلامیہ کے بعد غیر اعلانیہ ترجمان واویلا مچا رہے ہیں جو دلیل ہے کہ سچ کڑوا اور برداشت سے باہر ہے۔

نادان دوست شجر ممنوعہ موضوعات کو قوم کی توجہ کا مرکز بنا رہے ہیں ۔ 

ہفتہ کو اپنے بیان میں سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ مناسب ہوگا کہ غیر اعلانیہ ترجمان کی بے قابو زبان کو تالے لگائے جائیں یا ان ممنوعہ موضوعات پر کھلے مباحثے کو برداشت کرنے کی سکت پیدا کی جائے ۔ 

بصورت دیگر معتبر کمیشن قائم کیا جائے اور کمیشن ان ذمہ داروں کا تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو عالمی سطح پر جواب دہی کا سامنا ہوا ۔ 

کمیشن ان ذمہ داروں کا بھی تعین کرے جن کے باعث پاکستان کو فیٹف جیسی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ 

تازہ ترین