• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI نے باعزت خاتون کا تماشہ بنایا، عظمیٰ بخاری


مسلم لیگ نون پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے طلال چوہدری اور ایک باعزت خاتون کا تماشا بنانے کی کوشش کی، ہر معاملے پر سیاست کرنا عمران خان اور ان کے حواریوں کا پرانا وطیرہ ہے، بنی گالا اور اس کے مکینوں کی کہانیاں ناقابلِ بیان ہیں۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چوہان صاحب کی زبان سے خواتین کی عزت و احترام کی باتیں بہت عجیب لگتی ہیں، یقینا ًچوہان صاحب کی والدہ بیگم خاکسار اُن کی سیاست اور زبان پر شرمندہ ہوتی ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چوہان صاحب کی جماعت کے چیئر مین اپنے ٹرولز کو مریم نواز کی عزت اچھالنے کا ٹارگٹ دیتے ہیں، جس جماعت کے سربراہ سے عورتوں کی عزت محفوظ نہیں، اس کے کارندوں سےکیا توقع رکھی جا سکتی ہے۔

تازہ ترین