• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر کے پارلیمانی انتخابات، منشیات کے عادی کئی امیدوار نااہل قرار

مصر میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل امیدواروں کے میڈیکل چیک اپ کے دوران منشیات کے عادی کئی امیدواروں کو نااہل قرار دیدیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کی مختلف ریاستوں سے پارلیمانی الیکشن میں حصہ لینے والے ان امیدواروں کے طبی معائنے سے پتہ چلا ہے کہ یہ افرد منشیات کا استعمال کرتے ہیں۔

اس بنیاد پر ان کی نامزدگی مسترد کردی گئی ہیں، کاغذات مسترد ہونے والوں میں خواتین امیدوار بھی شامل ہیں، جن کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ نشے کی عادی ہیں۔

مجموعی طور پر ایسے افراد میں 14مرد اور تین خواتین شامل ہیں جو نشہ کرنے کی بنیاد پر الیکشن سے باہر ہوگئے ہیں۔

ادھر شمالی مشرقی مصر کی ریاست میں بھی منشیات کے استعمال کے ٹیسٹس کے دوران 6 امیدواروں کے ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد انہیں الیکشن کی دوڑ سے باہر کر دیا گیا۔

جبکہ القلیوبیہ ریاست میں بھی تین امیدواروں کو منشیات کے استعمال کی بنیاد پر نااہل قرار دیدیا گیا۔

تازہ ترین