• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی یمن میں عرب اتحاد کی کارروائی، حوثیوں کا ائیر ڈیفنس سسٹم تباہ

 یمن میں باغیوں کے خلاف کارروائی کرنے والے عرب اتحاد نے کہا ہے کہ اتحادی افواج نے یمن کے شمالی حصے میں واقع سب سے بڑے شہری صنعا میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کے ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق صنعا میں عرب اتحادی افواج کی اس کارروائی کی ویڈیو جاری کی گئی ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اتحادی افواج کے حملے میں حوثیوں کا فضائی دفاعی نظام  تباہ ہوگیا ہے۔

عرب اتحاد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کی عسکری صلاحیتوں کو تباہ کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثی باغی اپنی جنگی صلاحیتوں کو علاقائی اور عالمی سلامتی کو خطرے سے دوچار کرنے کے لیے استعمال کر ر ہے ہیں۔ 

تازہ ترین