• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لائسنس کے مطابق کے-الیکٹرک 2 بجلی گھر ڈیزل سے چلانے میں ناکام


کے-الیکٹرک جنریشن لائسنس کے مطابق 2 بجلی گھر ڈیزل سے چلانے میں ناکام رہی ہے۔

ماہرین توانائی کے مطابق جنریشن لائسنس کے مطابق گیس قلت کی صورت میں 2 بڑے بجلی گھر ڈیزل پر چلائے جائیں۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) دستاویز کے مطابق بن قاسم ٹو اور کورنگی بجلی گھر کے لیے ڈیزل متبادل ایندھن قرار دیا گیا ہے۔


دستاویز کے مطابق 1200 میگاواٹ کے بن قاسم ون کے لیے بھی لائٹ ڈیزل آئل متبادل قرار دیا گیا۔

دستاویز کے مطابق نیپرا کے مارچ 2019ء کے فیصلے میں اس حوالے سے واضح ہدایت موجود ہیں۔

ماہرین کے مطابق کے ای نے اپریل 2020ء میں فرنس آئل کی کمی پر پلانٹ لائٹ ڈیزل پر نہیں چلایا، نیپرا کے-الیکٹرک کو متبادل ایندھن کے طور پر ڈیزل استعمال کروانے میں ناکام رہی۔

ماہرین کے مطابق سائٹ بجلی گھر میں متبادل ایندھن کا عدم تعین نیپرا کی ناکامی ہے۔

دوسری طرف کے-الیکٹرک حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ چھوٹے بجلی گھر صرف قدرتی گیس سے چل سکتے ہیں، ڈیزل متبادل ایندھن ہونے کی بات درست نہیں۔

تازہ ترین