آپ آف لائن ہیں
بدھ10؍ربیع الاوّل 1442ھ28؍اکتوبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اسرائیل، وزیر اعظم نیتن یاہو کے خلاف پھر احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ بیت المقدس (جنگ نیوز )کورونا وائرس کے باعث عائد کردہ پابندیوں کے باوجود ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے ہفتے کی رات مقبوضہ بیت المقدس میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی رہائش گاہ کے باہر بڑے احتجاجی مظاہرے میں حصہ لیا۔ مظاہرین نیتن یاہو کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کو بدعنوانی کے مقدمات کا سامنا ہے اور اسی لیے عوام انہیں اقتدار میں نہیں دیکھنا چاہتے۔ مظاہروں کا یہ سلسلہ گزشتہ تین ماہ سے جاری ہے۔ نیتن یاہو ان کوششوں میں ہیں کہ ایسے اجتماعات پر پابندی لگا دی جائے مگر پارلیمان فی الحال اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر پائی۔

دنیا بھر سے سے مزید