• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (جنگ نیوز) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہاہے کہ اے پی سی میں نواز شریف کی تقریر پر تنقید کرنے والے یہ بتائیں کہ انہوں نے کون سی بات غلط کہی ہے؟ حق تو یہ تھا کہ ہم غور کرتے کہ نوازشریف نے کہا کیا ہے؟ لیکن ہم نے اپنے سیاسی تعصب میں کہنا شروع کردیا کہ نواز شریف نے ہندوستان کی زبان بولی ہے، نوازشریف نے تو کسی کانام تو نہیں لیا یہ تو پھر چور کی داڑھی میں تنکے والی بات ہوئی، غور طلب بات تو یہ ہونی چاہیے کہ نوازشریف نے جو کچھ کہا وہ درست ہے یا غلط، کیا یہ درست نہیں ہے کہ انتخابات کرانے سے حکومتیں بنانے تک پس پردہ قوتوں کا ہاتھ ہوتا ہے؟حکومتوں کو کون لگام دیتا ہے، نکیل ڈال کر کہا جاتا ہے کہ اس طرف جاؤ اور اس طرف جاؤم یہ عام شہری سے پوچھ لیں وہ یہی بتائیگا کہ اصل اقتدار کن کے ہاتھوں میں ہے،آل پارٹیز کا نفرنس کے فیصلوں کی روشنی میں چلنے والی تحریک میں شامل ہونگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب کے زیر اہتمام مرکز اہل حدیث راوی روڈ میں منعقدہ تحفظ شعائر اسلام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں اہل حدیث یوتھ فورس پنجاب نے”تحفظ اقدار اسلام تحریک“ چلانے کا اعلان کیا۔ مرکزی ناظم اعلی ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں صرف محمد عربی ﷺ کا قانون چلے گا۔
تازہ ترین