• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن رات 3 بجے تنظیم سازی کرلے، اب کچھ نہیں ہونیوالا، شبلی فراز


لاہور / اسلام آباد ( جنگ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ اب اپوزیشن رات 3بجے بھی تنظیم سازی کرلے اب کچھ نہیں ہونے والا ۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ رات 3بجے تنظیم سازی کے نتائج ہڈیاں ٹوٹنے کی صورت میں سامنے آتے ہیںجبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ کار شہباز گل نے کہا ہےکہ مریم نواز معاملہ دبا رہی ہیں ۔ 

جیو نیوز کے مطابق حکومت کے ترجمانوں کی جانب سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری پر مبینہ تشدد کے معاملے پر بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سنا ہے کہ فیصل آباد میں تنظیم سازی عروج پر ہے، اب اپوزیشن جو بھی کرے چاہے رات کو تین بجے تنظیم سازی کرے، اب کچھ نہيں ہونے والا۔ 

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ طلال چوہدری نے اپنی ہی جماعت کی خاتون ایم این اے کو ہراساں کر کے ن لیگ کا نام ڈبویا اور لیڈر شپ کا نام روشن کیا، بیگم صفدر اعوان کا امتحان ہے کہ وہ کب طلال چوہدری کو پارٹی سے نکالتی ہیں۔ 

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے کیسز محکمہ اطلاعات خود دیکھے گا، پولیس کو 15 پر جھوٹی اطلاع دینے پر ایف آئی آر کٹے گی، دونوں جانب سے 15 پر کال کی گئی ہیں جو ریکارڈ میں ہیں اور اب دونوں فریقین بھاگ رہے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

تازہ ترین