• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں حکومت کو مشکلات کا سامنا

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی)گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے میں حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے،ایک طرف اپوزیشن تعاون نہیں کررہی تودوسری طرف مقبوضہ کشمیر کیس کمزور ہونیکا خدشہ ہے، کورونا وائرس کے باعث 8اگست کو ملتوی ہونے والےگلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئے عام انتخابات 15 نومبر کو کرانے کا صدارتی اعلان کردیا گیا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے اپنے امیدواروں کی نامزدگی کا فیصلہ کرلیا ہے اور حکومت بھی اپنی حکمت عملی وضح کر رہی ہے،اس مرتبہ ہونے والے انتخابات ایک انتہائی غیر معمولی اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ حکومت نےالیکشن کے بعد گلگت بلتستان کو ملک کے پانچویں صوبے کی حیثیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تازہ ترین